نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا ایرانی عوام، تہران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور نائجیریا کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پران کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبال کے لئے آنے والے لوگوں نے ہاتھوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شیخ زکزاکی کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ زکزاکی ایک مثالی مسلمان، شیخ زکزاکی افریقی اتحاد کی علامت اور زکزاکی ایران اور افریقہ کے درمیان ایک رابطہ اور تعلق جیسے مختلف نعرے درج تھے۔
اسی طرح ایئرپورٹ پران کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے اس جید عالم دین اور رہنما کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم یعقوب زکزاکی کے تین نوجوان بیٹوں کو 2014 میں یوم القدس کے جلوس پر نائجیریا کے فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
جبکہ شیخ زکزاکی کو 2015 میں زاریا شہر میں حسینیہ بقیتہ اللہ پر نائجیریا کی فوج کے حملے کے دوران گرفتار کر کے قید کر دیا گیا تھا۔
چھے سال کی نظر بندی اور جیل کے بعد شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو 28 جولائی 2021 کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔
شیخ ابراہیم زکزاکی نائیجیریا کی حکومت کے حملے کے بعد زخمی اور شدید بیماریوں میں مبتلا رہے۔
نائجیریا کے شیعوں کے رہنما برسوں کی علالت کے بعد پہلی بار علاج کے لئے ہندوستان گئے اور آج صبح وہ تہران پہنچے