جعفریہ پریس ہفتہ وحدت ، میلاد محمد ؐ و صادق آل محمد کی مناسبت سے بچوں کے تقریری و قرآت و نعت خوانی کے مقابلہ کے پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا عدل و انصاف خالی ظلم وستم سے بھر گئی ہے ۔ 14سو سال پہلے نبی رحمت نے جس فلاحی و اسلامی معاشرے کی تشکیل کی تھی آج دشمنان اسلام نے ہمیں فقط رسم و رواج اور مسلک تک محدود کر دیا ہے ہم نے اسلام کے آفاقی نظام کو مسلک و فرقہ کے تعصب میں گرفتار ہو کر بے اثر کر دیا ہے آج مشرق سے مغرب شمال سے جنوب اسلام کا نام کم اور فرقہ و مسلک کا نام زیادہ ملے گا۔ کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں ماحول پر سکون ، جہاں عدل و انصاف کا دور دورہ ہو ۔ جہاں ظلم و ستم کا نام و نشان نا ہو ، جہاں لوگ عفو و درگزر سے کام لیتے ہوں جہاں ایک دوسریکے حقوق کا خیال کیا جاتا ہو
جشن میلاد کے سلسلے میں سید علیاں میں فکر صادقین سیمینار سے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق ؑ کی کلاس میں 40 ہزار کے قریب شاگرد حاضر ہوتے تھے۔ انہوں نے اس وقت جدید علوم سے اپنے شاگردوں کو روشناس کرایا جو بعد میں امت کے امام کہلائے۔ ڈیرہ سٹی میں بچوں کے تقریری، نعت خوانی اور قرآت کے مقابلہ کی تقریب میں سنی شیعہ دینی مدارس کے بچوں نے حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رسالت ماب کی تعلیمات کی عملی تصویر ہمارے سامنے ہے۔ جو انہوں نے اتحاد ووحدت ، محبت کی تعلیم دی تھی۔ آج کے یہ بچے کل کے عالم ہوں گے۔ اور ایسی ہی معاشرے کی فضا بنائیں گے۔ جس میں عفو و درگزر و برداشت ہو ۔ ایک دوسرے کا احترام ہو ۔
پروگرام کے آخر میں علامہ محمد رمضان توقیر نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات