جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے صدر سید وقار حسین رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے کہ نجمہ نجم کو دوبارہ وائس چانسلربنانا گلگت بلتستان کے خلاف گہری ساز ش او ر تعلیم دشمن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجمہ نجم کے پانچ سالہ دور میں یونیورسٹی میں تعلیم سے زیادہ فحاشی ، عریانی کو فروغ دیا گیا جبکہ نجمہ نجم کے بدولت آئے روزعلاقےکے حالات خراب ہوئے اور یونیورسٹی بند ہوئی مگر کچھ افراد اپنے مفادات کی خاطر نجمہ نجم کو دوبارہ وائس چانسلر بنانے کیلئے سرگرم ہے جو کہ علاقے اور طلبا ء کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجمہ نجم کی پانچ سالہ کارگردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ متنازعہ شخصیت ہے ان کو دوبارہ VC بنانا علاقے اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہے اگر اایسا کوئی اقدام اُٹھایا گیا تو طلبا ء سراپا احتجاج ہونگے اور مادرہ علمی اور علاقے کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سینٹ کے جانب سے بھجیں گئے امیدواروں میں سے کس ایک کو وائس چانسلر تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی سینٹ کے فیصلہ کو سراہتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی سینٹ میں گلگت کو بھی نمائندگی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سینٹ ، وائس چانسلر کی تعیناتی سمیت دیگر تقرریوں میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر طلبا ء تنظیموں کے ساتھ ملکر جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا-