جعفریہ پریس- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران حیدر جواد نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے JSO Pak جھنگ کے ڈویژنل آرگنائزر حسنین کے ہمراہ جامعہ امام سجاد ؑ کا دورہ کیا، علماء سے ملاقات کی، ہوسٹل کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ صدر شیعہ علماء کونسل جھنگ مسعود الحسن ترمذی سے تفصیلی ملاقات کی۔ جھنگ میں مختلف محلوں میں نوجوانوں سے نشت کی اور ٹوبہ میں بھی نوجوانوں سے نشت کی اور کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کرنا جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ہدف ہے۔