واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاوس شان سپائسر مستعفی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شان اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا۔
امریکی میڈیا کےمطابق شان سپائسر کی جگہ “سارہ ۔ہوکابی۔ سینڈرز” کو وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکرٹری تعینات کیا گیاہے۔ شان سپائسر نے اپنا استعفیٰ وائٹ ہاؤس کے نئے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر ” سکاراموسی “کی نامزدگی کے فوری بعد پیش کیا جو نیو یارک کے ممتاز سرمایہ کار ہیں۔شان سپائسر کی جگہ تعینات ہونے والی نئی پریس سیکرٹری”سارہ ہوکابی سینڈرز ” ریاست ارکنساس کے سابق گورنر” مائیک ہوکابی” کی بیٹی ہیں ۔وہ اس سےقبل چیف ڈپٹی وائٹ ہاوس تعینات تھیں ۔