واقعہ معراج لطیف جذبوں کی انتہا ہے امہ کے مسائل کا حل وحدت میں ہے علامہ ساجد نقویاتحاد امت کے لئے اپنا مشن جاری رکھیں گے،وحدت سے سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،قائد ملت جعفریہراولپنڈی/اسلام آباد 4مئی 2016 ء (جعفریہ پریس )قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ 27رجب کی رات بعثت شب رسالت ہے جس میں معبوث رسالت ہو ئے اور اعلان رسالت ہوا دونوں مقام اور منصب میں انسانیت نے کمال کی منزلیں طے کیں او ر اس مقام تک پہنچیں جہاں انہیں ختم رسول ؐکا اعزاز حاصل ہو اور اس نے تمام انسانوں کیلئے ایک حتمی جامع ضابطہ حیات تا قیامت پیش کیا اور دوسری طرف انسانیت معراج کما ل پر فائز ہوئی۔ واقعہ شب معراج لطیف جذبوں کی انتہاء ہے کہ اپنے بندے کو رات کے ایک مختصر حصے میں حجاز مقدس سے بیت المقدس اوروہاں سے عرش معلی تک کی بلندیوں کا شرف بخشا اور یہ حضرت ختمی مرتبت کا طرہ امتیاز ہے اور یہ مقام صرف امام الانبیاء اور خاتم النبیین ؐ کو ہی حاصل ہوا ۔معراج ایک ایسا عمل ہے جسکی توجیہ آئن سٹائن کے نظریہ حرکت جو ہری سے کی جاسکتی ہے ۔اور یہ نظریہ معراج کے واقعہ کے صدیوں بعد پیدا ہوا۔یہ دونوں واقعات بعثت اور معراج امت مسلمہ کو متوجہ کرتے ہیں کہ وہ بنی آخر زماں کے پیغام وحدت کو معراج تک پہنچائیں اور اپنی صفوں کے اندر اتحاد کے ذریعے نئی توانائی اور قوت پیدا کریں ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے مسلم دنیا افراتفری و انار کی میں گھری ہے ایسے حالات میں اتحادو حدت کے ساتھ منزل حاصل کی جا سکتی ہے، اگر امہ اسوہ رسول ؐپر صیح معنوں میں عمل پیر اہو جائے تو وہ وقت دور نہیں جب مسلمان ایک مرتبہ پھر دنیا میں کامیاب ہو جائیں گے اور ہم اتحاد امت کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ کو حالیہ مشکلات و مصائب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ اس وقت بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ایسے حالات میں امہ کا ایک صفحے پر ہونا ناگزیر ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اتحاد امت کیلئے پہلے سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں اتحاد امت کے ساتھ ہی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا اگر امت مسلمہ سیرت النبی ؐ پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہو تو یقینی سی بات ہے کہ اس کی دنیوی و اخروی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات