وزیراعظم پاکستان کا ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں محمد نوازشریف نے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران میں ایک بااثر شخصیت تھے بلکہ وہ عالمی سطح پر بھی امن کیلئے مفاہمتی کوششوں کی علامت تھے۔ ۔ وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے عوام کے ساتھ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے اتنقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔