تازه خبریں

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کےموقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ علامہ عارف حسین واحدی

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے علما کرام کی عزت وعظمت کے حوالے سے وفاق المدارس ال شیعہ پاکستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ ھم وفاق المدارس کے اس اقدام پر بھر پور تائید اور خاص کر استاد العلما حضرت آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی دام ظلہ کا شکریہ ادا کرتے ھیں اور یہ حقیقت ھے کہ ان بزرگان کے ایسے ٹھوس موقف سے اب تک قیادت بھی تمام مراحل میں بھرپور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رھی ھے اور اسلام کی سربلندی اور تشیع کی عظمت کے لئے ان بزرگان کی راہنمائی میں ھم سب بھرپور انداز میں جدوجھد جاری رکھیں گے ان کی طول عمر کے لئے ھر وقت دعا گو ھیں اللہ تمام بزرگ علما کرام کا سایہ ملت کے سر پر قائم و دائم رکھے الٰہی آمین