تازه خبریں

ولادت امیرالمومنین کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی (جعفریہ پریس) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم اجلاس شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں علامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل کے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں ۱۳ رجب ولادتِ حضرت علیؑ کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ولادتِ حضرت علیؑ کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سندھ بھر بلخصوص کراچی میں بڑی بڑی محافل کے پروگرام منعقد ہونگے جس میں حکومت فُل پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے تا کہ کوئی ناخشگوار واقع پیش نہ آسکے ۔ حضرت علیؑ کی ولادت کا دن تمام مسلمانوں کے لیئے عید کا دن ہے اس روز دامادِ رسولﷺ حضرت علیؑ کی ولادت ہوئی۔