تازه خبریں

پیپلز پارٹی سندھ اور سندھ کے وزیر اعلی نے جو غیر اسلامی اور غیر انسان بل پاس کرایا ہے وہ کالا قانون ہے جس کو شیعہ علماء کونسل مسترد کرتی ہے(یعقوب شہباز)

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے گز شتہ شب ہفتہ وحدت کی منا سبت سے ملیر میں میلاد کانفر نس سے خطاب کیا جس میں اُن کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ اور سندھ کے وزیر اعلی نے جو غیر اسلامی اور غیر انسان بل پاس کرایا ہے وہ کالا قانون ہے جس کو شیعہ علماء کونسل مسترد کرتی ہے یہ وہ بل ہے جو انگر یزوں کے دور میں بھی نہیں بن سکا مگر مسلمانوں کی اسمبلی نے اسلام کے خلاف ایسا قانون پاس کردیا جس کے تحت اب کسی غیر مسلم کو مسلمان کر نا یا مسلمان ہونے کی تر غیب دینے پر جیل کی سزا ہوسکتی ہے ہمارے لیڈر اللہ تعالی کے عذاب سے ڈریں اور اپنے رب کے حضور معافی مانگے یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا دراصل یہ بل یہودی اور اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے لئے بنا گیا ہے تاکہ ا س بل کے نام پر اپنے مفاد حاصل کئے جائیں اگر حکومت نے یہ بل واپس نہیں لیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگاسندھ بھر اور بھی بہت سارے کام ہیں جو کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہیں مگر اسمبلی میں پاس نہ ہونے کی وجہ سے پایا تکمیل تک نہیں پہنچ رہے جس کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانی کا سامنا ہے حکومت کو چائیے کہ وہ ان کاموں پر توجہ مرکوز کرے