بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس سے علامہ عارف واحدی نے خطاب کیا
جعفریہ پریس :
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کی طرف سے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف صاحب کی زیر صدارت میریٹ ھوٹل اسلام آباد میں عظیم الشان -انٹرنیشنل مذہبی رواداری کانفرنس ،،کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی بن ابراھیم عبدالکریم مہمان خصوصی کے طور پر شریک ھوئے- شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ڈپٹی سکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا-
ان کے علاوہ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ ،پیر امین الحسنات،اسلامی ممالک کے سفرا،پارلیمنٹیرینز ،ممبران اسلامی نظریاتی کونسل،ممبران نیشنل علما مشائخ کونسل،علمائ کرام اور سیاسی مذہبی قائدین نے شرکت کی-
علمائ کرام کی نمائندگی کرتے ھوئے علامہ عارف حسین واحدی،قاری حنیف جالندھری،علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اور قاری یاسین ظفر نے خطاب کیا-
مختلف ممالک کے سفرا سے مصر کے سفیر اور یورپی یونین کے نمائندے نے خطاب کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات ،قومی سلامتی کے مشیر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے خطاب کیا-