• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

١۸ جنوری احتجاج شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کی اہم پریس کانفرنس

جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شبیر حسن میثمی،شیعہ علماء کونسل کے رھنما علامہ شھنشاہ حسین نقوی صدر کراچی ڈویزن علامہ جعفر سبحانی اور علامہ فیاض مطرھری شریک تھے علامہ ناظر عباس تقوی کا نے کراچی کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ١۸ جنوری کو کراچی میں پرامن احتجاجی مظاہرے نمائش تا وزر اعلی ہاوٴس کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر صورت احتجاج کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم نیک نیتی سے تمام مجرموں کو سزائیں دی جائیں چاھے ان کا تعلق مذھب سے ہو سیاسی ہو یا لسانی بلاتفریق سزائیں دی جائیں تاکہ پرامن کراچی اور پرامن سندھ کا خواب پورا ہوسکے علامہ ناظر عبّاس تقوی کا کہنا تھا ١۸ جنوری کراچی نمائش تا وزیر اعلی ہاوٴس بے گناہ عوام کے قتل عام کے خلاف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اسی دن پورے سندھ میں بھی مختلف شھروں میں احتجاجی کفن پوش مظاہرے ہونگے اگر حکومت نے ١۸ جنوری کو نکالی جانے والی ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کرنے کا لائحہ عمل بھی دیا جاسکتا ھے