گزشتہ سالوں کیطرح اس سال بھی بروز اتوار 22 دسمبر کو ٹورنٹو میں منفی 20 درجہ حرارت میں چہلم حضرت امام حسین کا جلوس نہایت شان و شوکت سے نکالا گیا جس میں ٹورنٹو کےطول عرض سے سینکڑوں عزاداران حسین کہ جس میں شیر خوار بچے بھی شامل تھے ،شرکت کی ، جبکہ ٹورنٹو میں گاشتہ تین دنوں سے سخت برف کا طوفان جاری تھا ، جس کی وجہ سے پورے ٹورنٹو میں ایمرجنسی نافذ تھی ، اس کے باوجود ٹورنٹو کے شیعیان علی نے جوق در جوق شرکت کی –
ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ جلوس ٹورنٹو کے مالکین پارک سے برامد ہوا ، مجلس سے پہلے کھلے سرد ترین طوفانی موسم میں مجلس عزا منعقد ہوئی ، مرثیہ سوز و سلام کے بعد نیویارک سے تشریف لاے ہوے ممتاز عالم دین و ذاکر حسین حضرت مولانا سخاوت حسین سندرالوی صاحب نے انتہائی بہترین انداز میں انگلش میں مجلس حسین پڑھی اور مصائب شہدا ے کربلا بیان کیے جس کے بعد اپنے روایتی انداز میں جلوس چہلم برامد ہوا ، جلوس کے بعد نیاز تقسیم کی گیی