• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ٹیکسلا، جے ایس او راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 15 مئی یوم مردہ باد کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد

جعفریہ پریس۔ جے ایس او  راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 15 مئی یوم مردہ باد کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد ٹیکسلا میں کیا گیا۔ ریلی کی قیادت علامہ ولایت علی خان اور جے ایس او کے سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے جے ایس او پاکستان کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ دنیا جب بھی آج کے دور کی تاریخ لکھے گی تو اس میں ولی فقیہ اور دنیا بھر میں موجود نمائندگان ولی فقیہ کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ عبداللہ رضا نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ جب بھی اسلام پر مشکل وقت آیا ہے تو اسلام کے حقیقی علمبردار مکتب تشیع نے آگے بڑھ کر اسلام کا دفاع کیا ہے اور یہ مکتب تشیع کا ہی ایک گروہ تھا کہ جس سے اسرائیل جیسی سپر پاور پوری دنیا کی طاقت لگانے کے باوجود بھی نمائندہ ولی فقیہ سے اپنے دو فوجی بھی بازیاب نہ کرا سکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی دانشمندانہ حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ جھنگ میں جب تکفیری دہشت گرد ٹولے نے چور دروازے سے اسمبلیوں میں آنے کی کوشش کی تو ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ جے ایس او کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ڈالر آنے اور اس کے بدلے میں اپنے دہشت گردوں کو بیرون ملک بھجوانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز رہے۔
ریلی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ ولایت علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر بابر کی شہادت اور ان کے قاتلوں کی ابھی تک عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بروقت اقدام کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار اور قرار واقعی سزا دے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر سستی کا مظاہرہ کیا اور تکفیری دہشت گرد ٹولے کو لگام نہ دی تو پھر اس ملک کا رنگ کچھ اور ہوگا۔ ہم صرف اپنے قائد کے حکم کے منتظر ہیں۔ ریلی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ارسلان حیدر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سیف علی نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔