• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ٹیکسلا ، خطیب اہلبیت مولانا سید ظفرعلی شاہ مرحوم کی نمازجنازہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اقتداء میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس – ٹیکسلا ، خطیب اہلبیت مولانا سید ظفر علی شاہ مرحوم کی نماز جنازہ نمائندہ ولی فقیہ و قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا مومنین کے ہمدرد و ہر دلعزیزمولانا ظفرعلی شاہ مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ پیر شاہ فتح حیدر صفدر، ٹیکسلا میں قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مقامی علماء کرام ، دینی ، سماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوگوار لواحقین باخصوص مرحوم کے صاحبزادے سید عمار شاہ سے تعزیت بھی کی۔