جعفریہ پریس گلگت شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکرٹری جرنل علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے حکمران جماعت نے جو آئینی کمیٹٰی بنائی ہے ان کی جانب سے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے حکومتی ذمہ داران کے غلط اور منفی بیانات گلگت بلتستاب کے کچھ علاقوں کو متنازعہ کچھ کو غیر متنازعہ کہنے پر بھی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے حکومتی ذمہ داران کے غلط اور منفی بیانات گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں کو متنازعہ کچھ کو غیر متنازعہ کہنے پر بھی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ ہمارا ہدف ہے اس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی آئینی صوبے کے بغیر کوئی بھی آپشن قابل قبول نہیں گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت خظے کو آزاد کراکر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا ٦۸ سال گزرنے کے باوجود یہ خطہ محروم ہے جب تک جی بی کی آئینی حیثیت کا تعین نہ ہوجائے گلگت بلتستان کو کسی بھی قسم کے ٹیکسز سے مستثنٰی رکھا جائے لہذا ٹیکسز کے احکامات کو فوری طور پر واپس لیا جائے پاکستان اور چائنا کے درمیان اقتصادی راہداری کمیٹی اور دیگر معاملات میں گلگت بلتستان کی نمائندگی نہ ہونا اور جی بی کے عوام کو اعتماد میں نہ لینے کی وجہ سے اس میگا پراجیکٹ پر ہمارے تحفظات ہیں اس معاشی انقلاب کے عظیم پراجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے جی بی کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے انھیں اس پراجیکٹ کا ھصہ بنایا جائے گلگت بلتستان دفاعی اور معاشی حوالے سے ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جی بی کے آئینی معاملات اور اقتصادی راہدرای کو متاثر کرنے کے لئے مقپون داس کا معاملہ اٹھایا جارہا ھے دو گاوٴں کے درمیان فساد برپا کرکے جی بی کے کے پر امن خطے کو بعض سازشی عناصر بد امنی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے ہراموش چموگڑھ گڑھ جلال آباد کے عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ پر امن حل کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے فیصلے کا انتظار کرے ہم حکمرانوں کو متوجہ کرتے ہین کہ گلگت اسکردو روڈ جو ی سال سے التواء کا شکار ہے اور حکمران جماعت نے اس روڈ کی تعمیر کا وعدہ بھی کیا تھا مگر اب تک اس پراجیکٹ پر کام کا نہ ہونا عوام کے ساتھ مذاق ہے اس مسئلے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فی فی الفور گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر شروع کی جائے
پریس کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈکٹر شیخ شبیر میثمی گلگت بلتستان کے صدر آغا عبّاس رضوی ، ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ آغا مرزا علی دیدار بھائی,شہزاد آغا و دیگر افراد موجود تھے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی