تازه خبریں

پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے, دفترخارجہ

پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے, دفترخارجہ
پاکستان نے امریکہ کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام پر سپیشل واچ لسٹ میں نام شامل کرنے کا اعلان مسترد کردیا ہے ۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یہ ایک نیو کیٹیگری ہے اور اس حوالے سے ہمیں امریکہ کی طرف سے مزید وضاحت اور اسکے اثرات جاننے کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ واچ لسٹ میں شمولیت سے پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کامیابیوں کو نظر انداز کیا گیا۔پاکستان قوانین کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ بیان کے مطابق پاکستانی حکومت نے انسانی حقوق کیلئے قانون سازی بھی کی ہے۔عالمی برادری بھی انسانی حقوق کے حوالے سے مثبت تبدیلیوں سے آگاہ ہے۔ بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ایسے ملک جہاں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ان کو واچ لسٹ میں شامل نہ کرنا حیران کن ہے ۔ امریکہ کا ان ملکوں کو لسٹ میں نہ ڈالنا دوہرا معیار اور سیاسی مقاصد ظاہر کرتا ہے۔پاکستان مذہبی آزادی کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔