تازه خبریں

پاکستان بھر میں یوم علی ؑ پر اجتماعات،کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا مکمل نفاذکیا گیا

پاکستان بھر میں یوم علی ؑ پر اجتماعات،کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا مکمل نفاذکیا گیا

پاکستان بھر میں یوم علی ؑ پر اجتماعات،کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا مکمل نفاذکیا گیا
لاہور میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس میں مولائے متقیان کے مصائب کا ذکر کیا گیا۔

لاہور میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس میں مولائے متقیان کے مصائب کا ذکر کیا گیا۔

کراچی میں بھی امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشترپارک سے برآمد ہوا۔

کراچی میں یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر نشتر پارک میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جسے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس میں ایس او پی کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ شرکاء کے لئے ہینڈ سینٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا۔

 مرکزی جلوس عزا روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے، جلوس میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات بھی موجود ہیں، جلوس میں عزاداروں کی جانب سے سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

کراچی اور لاہور کی طرح پاکستان کے دیگر شہروں من جملہ کوئٹہ، پشاور، پاراچنار، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان اور حیدر آباد میں بھی حضرت امام علی (ع) کی شہادت کے موقع پر ماتمی جلوسوں، مجالس اورعزاداری و شب بیداری کا سلسلہ جاری ہے جس میں علمائے کرام مقررین اور ذاکرین، خاندان نبوت کے مصائب بیان اور حیات امام علی (ع) پہ روشنی ڈال رہے ہیں۔