پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے صرف کپڑے کی صنعت میں دس لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے۔ پاکستان میں مزدور اکٹھ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے کل صنعتی ملازمین میں سے 45فیصد کا تعلق ٹیکسٹائل کی صنعت سے ہے۔ اور ان 45میں سے 85فیصدغیررسمی مزدورہیں ۔ سروے کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ بحران میں دس لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز کے بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے۔ اس بے روزگاری کاشکار ہونے والوں مٰیں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جو پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہے۔