لاہور ( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی ،نائب صدر علامہ نیازحسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ علما انبیا کے وارث ہیں، علما کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات قابل مذمت ، دین سے دوری کا اظہار اور جہالت ہے۔ دین کے نام پر بننے والی کیسی الٰہی تنظیمیں ہیں جو علما کی توہین کو قومی خدمت تصور کرتی ہیں ،یہ سن کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ پالیسی اختلافات جماعتی پلیٹ فارم تک محدود رکھے جائیں۔عوام کو تماشہ نہ دکھایا جائے کہ جس سے جگ ہنسائی ہو۔ پاکستان میں ملت جعفریہ کی قیادت ہمیشہ سے علما کے ہاتھوں میں رہی ہے،جو سید محمد دہلوی، مفتی جعفرحسین مرحوم اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی سے ہوتی ہوئی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی شکل میں موجود ہے