تازه خبریں

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا :آئی ایس پی آر

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا :آئی ایس پی آر

بھارت پینترے بدل بدل کر وار کر رہا ہے تو پاکستان کی مسلح افواج بھی مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلئےہر لمحہ تیارہیں۔ بھارتی آبدوز کی طرف سے پاکستانی پانیوں میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کےپاک بحریہ کے کارنامے کے بعد پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا ۔ بھارتی کوارڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں ساٹھ میٹر اندر گھس آیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کےمطابق بھارتی ڈرون رکھ چکری علاقے سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا جسے آگاہی چوکی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے مار گرایا۔ ڈرون آگاہی پوسٹ کے قریب ہی گر کر تباہ ہوا۔پاک فوج نے بھارتی ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ۔بھارتی ڈرون جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں آیا تھا۔