پشار میں شہید ہونے والے پولیس افسر کی نمازہ جنازہ ادا شیعہ سنی علماء کی شرکت
آج پشاور میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آی جی پولیس اشرف نور کا جسد خاکی جب سکردو پہنچا تو اہل بلتستان کے کثیر تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی، ضلع سکردو کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ رضا بہشتی ،معروف نظریاتی عالم دین علامہ شیخ جواد حافظی ، ڈویژنل جنرل سیکریٹری جناب کاچو محمد علی خان اور ضلع شگر کے سابق نائب صدر حجتہ الاسلام شیخ ہاشم و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے اشرف نور صاحب کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس قومی سانحہ قرار دیا اور ارباب اقتدار پر ذور دیا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھاے جائیں صرف میڈیا پر بیانات کی حد تک معاملات نہیں ہونی چاہیے۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے مرحوم کے سوگواروں کی خمدت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کا تعزیتی پیغام دیا۔ اور لواحقین کو صبر کی تلقین ۔۔۔۔۔۔۔