تازه خبریں

پنجاب میں کارروائیاں،56گرفتار،سیکڑوں زیر حراست

پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران56 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سیکڑوں افراد زیر حراست ہیں۔

لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں پولیس نےایکشن لیتے ہوئےشناختی کوائف نہ ہونےپر 70مشتبہ افراد حراست میں لے لیا۔

سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پنجاب کے 19شہروں میں کارروائیاں کی گئیں، گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک شناخت کی گئی، اس دوران سیکڑوں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔