تازه خبریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن

پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران تیرہ افغان باشندوں سمیت چھبیس مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں جاری کارروائیوں کے دوران پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے اسلام آباد ،لاہور، اٹک،ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، اور نارووال کے مختلف علاقوں سے چھبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔