جعفریہ پریس – دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے اعلی اختیاراتی ادارے مجلس نظارت کے اراکین کی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات- قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے اعلی اختیاراتی ادارے مجلس نظارت کے اراکین(جو کہ پاکستان بھرسے بزرگ اور سینئرعلماء کرام پر مشتمل ہے ) نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی -ملاقات کی ابتداء میں مجلس نظارت کے صدر حجت ا لاسلام مولانا زوا رحسین علوی نے قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں خدا وند متعال آپ کا سایہ قوم کے سروں پر قائم رکھے آپ نے ہر محاذ پر پاکستان کی تشیع کا بھر پور دفاع کیا-آپ کی قومی خدمات بالخصوص سانحہ راولپنڈی اور جلوس چہلم جوکہ ملت تشیع کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا آپ کی حکیماتہ تدبیر سے سازشی عناصر کوتاریخی شکست ہوئی ملت تشیع کی اس تاریخی فتح پر علماء قم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپکی حکیمانہ قیادت میں ملت تشیع کے قومی کاروان کے ساتھ بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دفتر قم کی قومی خدمات بالخصوص علماء و طلباء اور زائرین کی خدمات کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ علماء قم نے ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی ہے آج کے اس دور میں پہلے زیادہ سے قوم کو رہنمائی کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنی علمی صلاحیتوں کواجاگر کریں گے اوراخلاقیات کے زیور سے مالا مال ہوں گےتب جاکر قوم کی صحیح رہنمائی کر سکتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ دفترقم قومی دفترہے بلا تفریق علما طلبا اور زائرین کی مدد و رہنمائی کرے-
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجلس نظارت کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست میں ہمارا اہم رول ہے جوکسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ ہم نے ہر محاذ پر قومی اور ملکی مفادات کا دفاع کیا – ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کے ذریعے صبر و تحمل سے دشمن شکست کو دی – فرقہ وایت ہو یا قانون سازی ہر میدان میں دشمن شکست سے دوچار ہوا- الیکشن 2013 میں ہماری حکمت سے دشمن سیاسی میدان میں آؤٹ ہوا –
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ آج ہمارا دشمن مذہبی میدان ہو یا سیاسی میدان تنہا کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں درندگی اوردہشت گردی ہے جس کو روکنا ریاست کام ہے- حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی بہت بڑا سانحہ اورایک بڑی گہری سازش تھی سانحہ کے بعد سازشی عناصر نے ملک بھر میں فساد پھلانے کی کوشش کی لیکن حکمت و دانائی سے ملکی سطح پر ہونے والے فساد کو روکا ، حکومتی اداروں اورمذہبی قائدین کو باورکرایا کہ یہ فرقہ وارنہ یا شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے اجلاس طلب کئے اس طرح ملک کو فساد سے بچایا پھرمذہبی جلوسوں کی پابندی کا طوفان اٹھا اسے ختم کرنے میں کامیابی ہوئی تمام مذہبی قائدین نےمذہبی جلوسوں کےحق میں بیانات دئے پھر روٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہم نے ان کو کامیاب ہونے نہیں دیا اورمیں نےخود جاکر راجہ بازار جلوس چہلم کی قیادت کی کیونکہ یہ جلوس یا روٹ کا مسئلہ نہیں مکتب کی حیات ،تشخص اور آبرو کا مسئلہ تھا ۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد