• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا

ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں ایک مرد اور ایک عورت موجود تھے، تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دھماکے میں ایک اہلکارشہید اور 4 زخمی ہوئے جبکہ دونوں خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے۔