تازه خبریں

پیمرا کی جانب سے 4 اسلامی چینلز کی بندش قابل مذمت ہے، متنازعہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن

جعفریہ پریس- گلگت بلتستان میں پیمرا اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے 4 اسلامی نیوز چینلز کی بندش کے متنازعہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن نے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایس یو سی گلگت کے ضلعی صدر شیخ شہادت حسین ساجدی اور ضلعی سیکرٹری جنرل عمران حیدر نے مقامی انتطامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ متنازعہ نوٹفیکیشن ایک کالعدم جماعت کے دباو میں آ کر جاری کیا گیا ہے، حالانکہ پابندی لگانے والے چینلز پر اتحاد بین المسلمین کے موضوعات پر بہترین پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب مغربی کلچر اور معاشرے میں فحاشی و عریانی کو فروغ دینے والے فحش چینلز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی۔ شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کی جانب سے جی بی انتظامیہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر اس متنازعہ نوٹیفیکیشن کو واپس لیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے مقامی کیبل آپریٹرز کے نام جاری ایک خصوصی نوٹیفکیشن میں ہدایت ٹی وی، کربلا ٹی وی، سچ ٹی وی اور ہادی ٹی وی کی نشریات کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے –