تازه خبریں

چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ

چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ

تل ابیب: چین نے اسرائیل میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیل میں چینی سفارتخانے نے وی چیٹ پر اپنے شہریوں کے لیے ایک نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس میں چینی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ “جلد وطن واپس آ جائیں یا زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے اسرائیل چھوڑ دیں” کیونکہ سکیورٹی کی صورتحال خراب ہو چکی ہے اور اسرائیلی فضائی حدود بند ہیں۔