راولپنڈی:
حوزہ علمیہ نجف اشرف سے تشریف لائے ہوئے عالمِ دین ڈاکٹر علامہ سید وقار حیدر نقوی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
علامہ ڈاکٹر سید وقار حیدر نقوی نے عربی ادب کے حوالے سے اپنا تحقیقی کام قائد ملت کو پیش کیا اور علمی و ثقافتی امور پہ تفصیلی رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جناب سید اظہار بخاری اور سربراہ باب العلم ٹرسٹ و رہنما شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب سید محمد ھادی ھمدانی بھی موجود تھے۔



