تازه خبریں

کراچی:قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مجمع اہلبیت پاکستان کے اجلاس میں خصوصی شرکت

14دسمبر2017 کراچی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زہرا اکادمی میں منعقدہ علماء کی نشست میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر مجمع اہلبیت پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں صدر مجمع اہلبیت پاکستان علامہ سید تقی شاہ نقوی،ناظم اعلی ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شرکت کی اس اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بھی شریک تھے۔اجلاس میں مجمع اہلبیت پاکستان کے دستور کے حوالے سے گفتگو ہوئی مجمع اہلبیت پاکستان کے آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور رہا۔