تازه خبریں

کراچی میں جاری آپر یشن کے باوجوددہشت گردو کا گر فتار نہ ہونا عوام کے لیے مایو سی کا سبب ہےعلامہ سید ناظر عباس تقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ پر ہونے والی دہشتگردی کی کاروائی جس میں باپ، بیٹا اور نوجوان گولڈ میڈلسٹ سید ہاشم زیدی کی شہادت کو ایک ماہ گزر گیا ہے مگر اب تک حکومت دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سست روی کا شکار ہے، شہداء کے خاندان کی نگاہیں انصاف کی منتظر ہیں کراچی میں جاری آپر یشن کے باوجوددہشت گردو کا گر فتار نہ ہونا عوام کے لیے مایو سی کا سبب ہے پولیو مہم میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرلیا گیا جو ایک خوش آئند عمل ہے لیکن ملتِ تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جانا افسوس ناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملتِ تشیع کے ساتھ نا انصافیوں کا یہ عمل جاری ہے جبکہ اس دہشتگردی کی کاروائیوں میں سب سے زیادہ نقصان ملتِ تشیع کا ہوا ہے اور انہی کے قاتلوں کے خلاف موثر اقدام نہ کرنا مجرموں کو گرفتار نہ کرنا اور قاتلوں کو سزا نہ دینا ملتِ تشیع کے ساتھ ناانصافی ہے۔ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں وہ دہشتگرد جماعتیں جو ماضی میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہی ہیں جنہوں نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا اور ملک میں عدم استحکام کی فضاء کو پیدا کیا آج وہ آزاد گھوم رہی ہیں اور دہشتگرد ی کے کیسس سے انہیں بری کردیا گیا ہے یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر یہی صورتحال ملک میں جاری رہی تو عوام مایوس ہو جائے گی لہٰذا قومی ایکشن پلان کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور جن مقاصد کے لیئے قومی ایکشن پلان بنایا گیا تھااس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔