جعفریہ پریس کراچی گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے قاری قرآن کاظم رضا کی نمازہ جنازہ کراچی کی معروف مصروف ترین شاہرای ہ نمائش چورنگی پر ادا کردی گئی ہے نمازہ جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،کراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی،مولانا روح اللہ ترابی و دیگر نے شرکت کی واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے ایک بار پھر کراچی میں شیعہ مسلمانوں ے قتل کی وارداتیں شروع ہوگئی ہیں جو حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے کراچی اور سندھ بھر کے ان حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے