جعفریہ پریس- کراچی شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے پاک محرم ہال میں کراچی کی حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کانفرنس منعقد کی گئی – پریس کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی کے ہمراہ علامہ رجب علی حاتمی، کھارادر مسجد کے پیش امام علامہ طالب موسوی . مولانا کرم علی حیدری ، علامہ فیاض مطہری ، علامہ عابد رضا عرفانی ، علامہ سید منور نقوی، علامہ سید روح الله رضوی نے شرکت کی-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس بلانے کا مقصد مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پراحتجاج ریکارڈ کروانا اور کراچی کی حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کو متنبہ کرنا تھا کہ لوگوں میں بے چینی پھیل رہی ہے اور ایسا نہ ہو کہ لوگ بے قابو ہو کر از خود اقدام شروع کر دیں-
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ میڈیا پر راولپنڈی کے واقعات کی غلط رپورٹنگ اور غلط اعداد و شمار سے لوگوں کے جذبات کو اکسانے کے لیے حقایق کو غلط انداز میں پیش کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ایک شخص کو ذبح کر کے نوٹ لکھا گیا ہے کہ راولپنڈی کے سانحہ کا بدلہ ہےاب سوال یہ ہے کہ حکومت ان حقایق کو فوری طور پر ایک ساتھ میڈیا کے سامنے کیوں نہیں لا رہی. اس بات کو منظر عام پر لایا جائے کہ سانحہ راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے لوگ کون تھے اور وہاں اس وقت کیا کرنے آ یے تھے؟
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی با قاعدہ تردید کی جائے ورنہ یہ واقعہ آئندہ کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے-
علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ سی سی پی او نے جو اعلان کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں مدرسہ تعلیم القرآن کا کوئی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا پهر ان بیانات کا سد باب کیا جائے کہ .
جا مع کراچی کے دو طلبا کو شہید کر دیا گیا. ہماری اطلا ع کے مطابق ان کا قتل بھی جا مع کراچی سے تعلق رکھتے ہیں حکومت فوری طور پر ان قاتلوں کو گرفتار کرے وغیرہ وغیره-
شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین ع کا چہلم نزدیک ہے، صوبائی حکومت کو اس امر کی طرف متوجہ کیا جا رہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کو نظر میں رکھتے ہوئے سیکورٹی کے انتظامات کو بھرپور انداز میں تشکیل دیا جائے تا کہ مملکت خدا داد پاکستان کو مزید کسی قسم کے نقصانات سے بچایا جا سکے-
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سانحات اسی طر ح تسلسل کے ساتھ پیش آتے رہے تو بلدیاتی انتخابات بھی ان سے متاثر ہو سکتے ہیں
علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ اب ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کرتے ہوئے سانحہ عاشور اور چہلم کے دھماکوں کے مجرموں کو جلد از قرار واقعی سزا دی جائے .
الله تعالیٰ ہم سب کو وطن عزیز کی حفاظت اور خدمات کی توفیق عطا فرمائے
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد