تازه خبریں

کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے دفترقائد ملت جعفریه مشہد مقدس

کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے
مشہد مقدس؛دفترقائد ملت جعفریه پاکستان علامه سید ساجد علی نقوی میں “یوم کشمیر” کے عنوان سے سیمینار منعقد ھوا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی نے شملہ معاہدے،دوقومی نظریے اوربیانیہ لاہور کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور کشمیریوں کی جدوجہدکو بیان کیا نیز بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے جموں کشمیر میں7لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں 94ہزار سے زائد شہیدوں،7 ہزار سے زائد قیدیوں اور 10 ہزار سے زائد عصمت دری کے واقعات کا ذکر کیا اورمظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی جارحیت و سفاکیت کی بھرپور مذمت کی۔
دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسیٰ رضا نقوی “یوم کشمیر” کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ کا پیغام پڑھ کر سنایا اورکشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے سے متعلق قرارداد پیش کی۔

مزید تصاویر