قائد ملت جعفریہ پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کی گاڑی پر خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہارکیا۔ محرم سے پہلے دہشت گردی کے واقعات کا ہونا تشویشناک امر ہے ۔یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں خالصتاً دہشت گردی ہے ،یہ ایک کھلی زیادتی ہے اس کے سدباب کے لئے ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا ضروری ہے ۔اس واقعہ کے بعد اور اس سے پہلے بھی ریاستی عملداری اور ملک کی امن وامان کی صورتحال زیر سوال ہے؟
علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کو تعزیت و تسلیتو صبر جمیل کی دعا فرمائی۔