تازه خبریں

کورونا: سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 12 اموات ، کراچی سے 258 کیسز رپورٹ

کورونا: سندھ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 12 اموات ، کراچی سے 258 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ 12 اموات ہوئی ہیں جب کہ کراچی سے مزید 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 578 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 54 ہزار 377 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 358 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 6053 ہوگئی جب کہ آج صوبے میں سب سےزیادہ 12 مزید اموات بھی ہوئیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ کورونا کے مزید 53 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1222ہوگئی ہے۔