تازه خبریں

کو ئٹہ پو لیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والوں کی قر با نیوں کو تاریخ کبھی فرا موش نہیں کرے گی علامہ ناظر عباس تقوی)

شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کو ئٹہ پولیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والے جوانوں کے لئے قر آن خوانی اورفا تحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گے (ترجمان شیعہ علماء کو نسل)
کو ئٹہ پو لیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والوں کی قر با نیوں کو تاریخ کبھی فرا موش نہیں کرے گی(علامہ ناظر عباس تقوی)
شیعہ علماء کو نسل پا کستان ملک کی راہ میں اپنی جانوں کا نذارنہ دینے والے افواج پا کستان کے جوانوں کو سلام پیش کر تی ہے (علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کو ئٹہ پولیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والے جوانوں کے لئے قر آن خوانی اورفا تحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گے کراچی میں صوبائی دفتر میں علماء کرام ،ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی اس مو قع پر شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کو ئٹہ پو لیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والوں کی قر با نیوں کو تاریخ کبھی فرا موش نہیں کرے گی جس جرارت اوربہادری سے ہمارے جوانوں نے دشمن کا مقابلہ کیا یہ جزبہ ہر پاکستانی کو اپنے دل میں رکھنا چائیے حکومت کو چائیے کہ دہشت گردو کے خلاف مضبوط اقدام کرے تاکہ پھر کبھی ایسا دلخراش واقعہ پیش نہ آئے علامہ ناظر عباس نے بھار ت کی جانب سے لا ئن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی مسلسل دہشت گردنہ کاروائی سے معصوم پا کستانیوں کی شہادت پر انتہائی غم اورافسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا شیعہ علماء کو نسل پا کستان ملک کی راہ میں اپنی جانوں کا نذارنہ دینے والے افواج پا کستان کے جوانوں کو سلام پیش کر تی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے افواج پا کستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کر تے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے