جعفریہ پریس ۔ دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے زیراہتمام مسجدمدرسہ مبارکہ حجتیہ میں سانحہ پشاورکے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کےمعزز رکن حجت الاسلام مولانا محمد باقربہشتی نے طلاب خیبرپختونخواہ کی نمائیندگی میں خصوصی خطاب کیا- انہوں نے اپنے خطاب میں اس غمناک حادثے پرتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئے روزکی شہادتیں اورسانحات پر سانحات کبھی کراچی ، کبھی کوئٹہ توکبھی پشاور کے حادثات سے تواندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے ، کیا ہمارے حکمران اورانتظامیہ اتنے کمزور اور ناتواں ہیں کہ مٹھی بھر درندہ صفت دہشت گردوں کو لگام نہیں دے پا رہے،ضرب عضب آپریشن میں اگر ہماری فوج بھی ان کا مقابلہ نہیں کر پا رہی توسرحدوں کی حفاظت کیسے کرے گی؟حقیقت یہ ہے ہماری ملک کی پاک فوج نہایت ناموراورطاقتورفوج ہے تاہم شایدان دہشت گردوں کوروکنا ان کی پالیسی میں شامل نہیں ،ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ دفتر قائد کےمعزز رکن نے کہا کہ اگرشیعہ نسل کشی کی فیکٹریاں یہ سمجھتی ہیں کہ دھماکوں اورخودکش حملوں سے ہمیں خوفزدہ کردیں گی تویہ ان کی بھول ہے ہم نے درس شہادت کربلاسے لیا ہے،جوقوم کربلارکھتی ہے اسے شہادت سے ڈریا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت توہماراگمشدہ متاع ہے۔ آخرمیں انہوں نے قرآنی آیات اورروایات کی روشنی میں شہید اورشہادت کی فضیلت کوبیان کیا۔