ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت علاقے میں انتشار کو ہوا نہ دے اور (ر) کیپٹن شفیع کو فی الفور رہا کرے۔
(علامہ شیخ فدا حسن عبادی صدر اسلامی تحریک بلتستان)سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علامہ شیخ فدا حسن عبادی علاقائی کیمپ آفس سکردو منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر اسمبلی جناب کیپٹن شفیع کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ گلگت بلتستان ایک پر امن خطہ ہے اسکی امنیت ہر چیز پر مقدم ہے ۔ امن و امان کے لیے ہم ہر وقت تیار و آمدہ ہے اور ماضی میں امنیت کو قائم رکھنے لے لیے ہر قسم کی قربانیاں دیتے چلے آئے ہیں لیکن ارباب اقتدار اور حکومت کے غیظ و غضب کا نشانہ ہمیشہ پر امن لوگ ہی رہے ہیں ۔ اسلامی تحریک کا اس علاقے کی تعمیر و ترقی اورامن وسکون میں بڑا کردار رہا ہے ۔ ان تمام باتوں کے باوجود حکومت کا رویہ انتہائی جابرانہ ہے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کرنے کی بجائے یہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ہمارا بھر پور مطالبہ ہے کی اسلامی تحریک کے ممبر سمبلی جناب کیپٹن(ر) شفیع کو فوراََ رہا کیا جائے ۔