• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

گلگت بلتستان کو اس کے جائز حقوق اور آئینی حیثیت دلوانے کے لیے بھی علامہ ضیاء شہید کی بے مثال خدمات ہیں۔قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ علامہ سید ضیاء الدین رضوی ایک پرامن شخصیت، اتحاد بین المسلمین کے داعی اور ایک مشن کی علامت انسان تھے۔ جائز حقوق کا مطالبہ اور تحفظ کرنا ہر انسان کا بنیادی فریضہ ہے اور اس فریضے کی ادائیگی میں علامہ ضیاء الدین رضوی شہید کی طرح کردار ادا کرنا چاہیے۔گلگت میں علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی گیارھویں برسی کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید کے لواحقین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انکی ،ملّی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنے مذہبی، شہری، قانونی اور آئینی حقوق کے لیے جانفشانی اور خلوص کے ساتھ جدوجہد کی وہ کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ شہید نے صرف ایک مسلک یا مکتب فکر کے نہیں بلکہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے حقوق کی بات کی اور سب مسلمانوں کو ان کے حقوق کی جدوجہد کی طرف متوجہ کیا لیکن ان کے نکتہ نظر کو صحیح انداز سے نہیں لیاگیا اور سمجھا نہیں گیا ۔ اگر علامہ شہید کے اصولی موقف کو مثبت انداز سے لے کر سمجھا جاتا تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گلت بلتستان کو اس کے جائز حقوق اور آئینی حیثیت دلوانے کے لیے بھی علامہ ضیاء شہید کی بے مثال خدمات ہیں جن کی وجہ سے آج گلگت بلتستان ترقی حاصل کررہا ہے اور اسی جدوجہد کے ثمرات تمام سیاسی جماعتیں حاصل کررہی ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہید کی اس جدوجہد کو جاری رکھیں اور نصاب تعلیم میں اصلاح کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلوانے اور اتحاد بین المسلمین کو عملی اور حقیقی طور پر نافذ کرنے کے لیے شہید کے طریقہ کار سے استفادہ کرتے رہیں۔ شہید علامہ سید ضیا ء الدین رضوی نے جس خلوص اور سچائی کے ساتھ عوام کے حقوق کی جدجہد کا آغاز کیا تھا اس کے ثمرات آج ان کی شہادت کے بعد نمایاں ہو چکے ہیں۔انہوں نے جس صداقت سے اپنے موقف کے حق میں جدوجہد کی وہ تمام طبقات کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے گلگت بلتستان جیسے پسماندہ خطے میں علم کی شمع جلائی اس سے لاکھوں عوام مستفید ہوئے جس کا اتنا اثر ہوا کہ عوام ان کے حکم پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے آمادہ نظر آتے تھے لیکن انہوں نے عوام کو ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور امن و امان کا درس دیا