اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنماوں کی پر ہجوم پریس کانفرنس
پریس کلب سکردو میں منعقد ہوا. جس میں صوبائ قیادت کے ساتھ ڈویژن اور اضلاع کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے رہنماون نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بقا اور استحکام مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے طویل قربانیوں کا صلہ ایک آرڈر یا پیکج ہرگز نہیں .اور ہم سمجھتے ہیں کہ الحاق پاکستان کا واضح صلہ, طویل محرومیوں کا واحد ازالہ اور انگنت قربانیوں کا جواب یہ ہے کہ مستحکم پاکستان کے لیے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنایا جاے