جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت عظیم الشان شہدائے گلگت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مرکزی خطیب ا مام جمعہ سید راحت حسین الحسینی ،علامہ شبیر حسن میثمی سمیت دیگر علماء کرام اورہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ شہدائے گلگت کانفرنس سے قبل مرکزی امام جمعہ گلگت کے خطیب آغا سید راحت حسین الحسین کی دعوت پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں مرکزی جامعہ مسجد گلگت میں نماز ظہرین ادا کی گئی جس میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی ۔ شہدائے گلگت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قا ئد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شروع دن سے ہی پاکستان کو اس کے آئین و قانون کے مطابق نہیں چلایا گیا جس کے باعث پاکستان افراتفری اور دیگر مسائل کا شکار ہے ۔فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قانون موجود ہے لیکن قانون کو استعمال نہیں کیا گیا جس کے باعث مئی 1988ء میں سانحہ گلگت پیش آیا ۔ہم نے اس سازش کو بھانپتے ہو ئے پاکستان میں اس کا بھر پو ر مقابلہ کیا ۔ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کو اس ملک میں پھیلایا گیا اور ملت تشیع کو اُمت کے دائرے سے نکالنے کے لئے ایک بہت بڑی سازش کئی گئی ہم نے اس سازش کو اپنی حکمت عملی سے ناکام بنایا اور وہ حکمت عملی اختیار کی ہمیں اُمت سے نکالنے والے آج گندگی کے ڈھیر پر ہیں اور ہم اُمت واحدہ میں ہیں ۔ہم تو اتحاد و اُمت کے قائل ہیں اس کے لئے ہماری کوششیں روز اول کی طرح عیاں ہیں ،ہرشخص مجھ سے مل سکتا ہے ،جو کاوشیں اتحاد اُمت کی ہونگی ہم اتحاد وحدت کی سنجیدہ کوششوں میں بھر پور ساتھ دیں گے ۔اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے لیکن ملت تشیع کی خاطر اتحاد وحدت اور اتفاق میں کوئی قباحت نہیں ۔ فرقہ ورایت کے خاتمہ میں ہمارا کردار واضح ہے ۔ موجودہ حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ عملاً پاکستان میں قانون پر عمل کرا سکیں ۔ دشمن اسلام و دشمن پاکستان کو موقع ملا انہوں نے اس ملک میں فرقہ واریت پھیلائی ہم نے آئینی راستہ اختیا ر کرتے ہوئے اپنے اتحاد وحدت اور صبرکے ساتھ ان کے عزائم کو ناکام بنایا ۔
اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ،علامہ جعفر سبحانی ،علامہ سید اسد اقبال زیدی ، سید اظہار بخاری ،جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس و دیگر مقامی علماء کرام ،عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ شہداء گلگت کانفرنس آمد سے قبل گلگت حلقہ نمبر تین بھگروٹ میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار کیپٹن شفیع کے انتخابی جلسے میں شرکت کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس سرز مین گلگت بلتستان کو آج تک آئینی حقوق نہیں دئیے گئے ہم نے ملی پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیشہ کوششیں کیں اور ہر پلیٹ فارم پر اس خطہ کی عوام کے آئینی حقوق کی جنگ لڑی اور اس خطہ کو پانچواں صوبہ بنانا بھی ہمار ے منشور کا حصہ ہے اور انشاللہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ملی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان پر کھڑے تمام اُمیدوار جو عوام کے حقیقی نمائندہ ہیں، گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حقوق دلوائیں گے ۔ درحقیقت ہم عوام کو حقوق دینے کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیاسی سوچ کے ساتھ میدان میں آئی ہے اور اسلامی تحریک پاکستان انتخابا ت میں کامیاب ہو کر گلگت بلتستان کی محرومیوں کوختم کرائے گی۔ گلگت بلتستان کی عوام 8 جون کو اپنے ملی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان کے تمام نامزد اُمیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے انتخابی نشان تالا چابی پر مہر لگا کر اپنے ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات