• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم کرینگے، سانحہ مستونگ اور سعودیہ میں ہونیوالی دہشت گردی تشویشناک ہے، قائد ملت جعفریہ کی ائرپورٹ پرگفتگو

جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان  حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت پہنچ گئے، آمد پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا- علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سعودی عرب میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے بھی تشویشناک، سعودی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ،گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیںگے، خطے کی محرومیاں ختم کرینگے-
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اہم دورے پر ہفتہ کے روز گلگت ائرپورٹ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پرحضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، لوگو ں کو چن چن کر اور شناخت کرکے قتل کرنا انتہائی لرزہ خیز واردات ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے ۔ انہوں نے گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس  واقعہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات بھی تشویشناک ہیں ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکومت حقائق کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔ اس موقع پر مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان  حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہوگا اور اس کیلئے ہم اپنی کاوشیں بروئے کار لائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے انہیں آئینی حقوق دلوانے کیلئے اپنی بھرپورکوششیں کرینگے۔ ایک اور سوال پرعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں ان سازشوں کو اتحاد و باہمی احترام کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا اور معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا ۔