جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا ایک اہم اجلاس مرکزی سینیئر نائب صدر و سربراہ سیاسی سیل سید وزارت حسین نقوی کی سربراہی میں مرکزی آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا، جسمیں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے سیاسی سیل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلاً غور و غوص کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی حمایت سمیت آپریشن ضرب عضب، 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیک شگون قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور و غوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جی بی کے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے گا۔
اس اہم اجلاس میں گلگت بلتستان کا سیاسیی سیل تشکیل دے دیا گیا اور مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں سیاسی پارلیمانی بورڈ کا بھی اعلان کیا گیا، جو انتخابات کے عمل کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائے گا، اُمیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے اپنے امیدوار فائنل کرے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے منشور بنانے کے لئے علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر اراکین کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مثبت سیاسی قوتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ اجلاس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنوانا، آئینی حقوق دلاوانا، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جی بی کے لوگوں کو نمائدگی دلوانا، خطہ کی محرومیوں کے خاتمہ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرنا، علاقے میں امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کی فضا کو عام کرنا جیسے اہم نکات ہمارے مشور کا بنیادی حصّہ ہونگے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت