تازه خبریں

گلگت بلتستان کے عزت و وقار کو بدنام کرنے کی سازشیں بند کی جائیں قائم مقام امام جمعہ سکردو وصدر اسلامی تحریک شیخ فدا حسن عبادی

گلگت بلتستان کے عزت و وقار کو بدنام کرنے کی سازشیں بند کی جائیں

تمام سازشوں اور واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

گلگت بلتستان کے عوام حقوق نہ ملنے کے باوجود محب وطن شہری ہیں ۔
(علامہ شیخ فدا حسن عبادی )
(سکردو)قائم مقام امام جمعہ سکردو وصدر اسلامی تحریک بلتستان علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے ملک کی ناگفتہ بہ صورت حال خصوصا امن و امان کے دگر گوں منظر نامے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطبہ نماز جمعہ میں کہا ۔ کہ ملک میں امن و امان نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔نیشنل ایکشن پلان جب سامنے آیا تو عوام نے کچھ سکون کا سانس لیا تھا ۔ لیکن وقفے وقفے سے دہشت گردی کے واقعات اور معصوم شہریوں کی شہادت اور بہیمانہ قتل و غارت گردی کو انتہائی تشویشناک قراردیتے ہوئے مزید کہا عوام ی جان ومال عزت و آبرو کی تحفظ ریاست اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہیں۔ پاراچنار سانحے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور سانحہ پاراچنار سمیت ماضی قریب وبعید میں ہونے والے سانحات کی حقائق منظر عام پر لائیں جائیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بھی بارہا حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علامہ فدا حسن عبادی نے اپنے خطبے میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان نے طول تاریخ میں ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ حقوق نہ ملنے کے باوجود محب وطن ہیں۔ لیکن مختلف عناویں اور انداز سے اس خطے کی عوام کی وفاداری کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ تاکہ آئینی حقوق سمیت سی پیک جیسے کثیر المقاصد اور جامع فوائد پروجیکٹ کے ثمرات سے جی بی محروم رکھا جائے۔ انہوں ارباب اقتدار سے پر ذور مطالبہ کیا کہ جو بھی سازش ہیں یا خیانتیں ہیں انکے حقائق منظر عام پر لائی جائیں۔