(سکردو) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ارباب اقتدار کی جانب سے لیت و لعل سے کام لینے اور چشم پوشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک اہم ملکی شاہراؤں میں سے ایک ہے ۔بلتستان کے لاکھوں عوام کا ملک کے باقی علاقوں سے رابطہ کا واحد زمینی ذریعہ ہے ۔ اس سڑک کی تعمیر و توسیع سے جتنا اس خطے کے لاکھوں عوام کو فائدہ ہے اس سے کہیں بڑھ کر وطن عزیز کی سلامتی اور قومی دفاع کے حوالے سے اسکی اہمیت مسلم ہیں۔ حال ہی میں حکومتی اعلی عہدیداروں کی جانب سے اس شاہراہ کی اہمیت کے حوالے سے اخبارات میں بیانات صرف عوام کی مطالبے کی شدت کو کم کرنے کے سوا کوئی اور تعمیری مقصد نہیں رکھتی۔ حکومت اگر واقعی اس اہم عوامی اور دفاعی شاہراہ کی اہمیت وافادیت کو سمجھتے تو یہ اب تک اس سڑک کو اعلی معیاروں کے مطابق بنا چکے ہوتے۔ یہ اخباری بیانات اور بلند و بانگ دعوے صرف زبانی جمع خرچ اور وقتی طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔ لہذا ہم حکومت وقت اور عسکری قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم قومی شاہراہ کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرکے نہ صرف عوامی مشکلات کو دور کرسکتی بلکہ تجارت و سیاحت سمیت دفاعی لحاظ سے ملک کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here