جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ضلعی صدر ایس یو سی مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ ذیلی تنظیموں اور اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے گندم پر گلگت بلتستان کے عوام کو دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کے متنازعہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر شیعہ علماء کونسل عنقریب گلگت میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر تمام سیاسی، علاقائی اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر موثر عوامی تحریک چلائے گی۔