جعفریہ پریس : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان میں ہزاروں افراد کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں سب مسالک کے حقوق کی حمایت کرتا ہوں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان بھائیوں کی بھی حمایت کریں جو قربانیاں دے رہے ہیں کشمیر میں بھت بڑی قربانی دے رہے ہیں وہ لوگ ہمیں چاہئے کہ ہم ان کو سپورٹ کریں،ان کی حمایت کریں،ان کی مدد کریں ،ان کی پشت پناہی کریں، تاکہ ان کو ان کا حق ملے اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ان کو حق ملنا چاہئے یہ ہونا چاہئے ہماری تائید ان کو حاصل ہے ماضی میں بھی ہماری تائید رہی اور اب بھی تائید حاصل ہے اور ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم ان کے لئے کرینگے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں بداخلاقی سے دور رہیں کسی مسلم کے خلاف افواہ پھیلانا ممنوع ہے کسی مسلم کی پشت پر اس کی غیبت سے پرہیز کریں اختلاف نظر اچھے انداز میں پیش کریں قرآن کریم کا حکم ہے کہ فساد و جھگڑے سے پرہیز کریں یہ زندگی فانی ہے اخلاق بازار سے نہیں ملتے اس کے لئے ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے