• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں کہ جس کی قیادت فرزند زہراء علامہ سید ساجد علی نقوی جیسے مدبر اور دانشمند قائد کے ہاتھ میں ہے،ساجد علی ثمر

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اسلام آباد پہنچنے پر سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان نے جے ایس او کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیا اور جھنگ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ قومی اور ملی سطح پر شیعہ علماء کونسل کے فیصلہ جات کو سراہتے ہوئے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی نے ہر میدان میں شیعت کا دفاع کیا ہے۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں کہ جس کی قیادت فرزند زہراء علامہ سید ساجد علی نقوی جیسے مدبر اور دانشمند قائد کے ہاتھ میں ہے۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین لغاری کا کہنا تھا کہ آپ جوان ہماری قوم و ملت کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ آپ قائد کے بازو ہیں۔ مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوگی، اس کے لیے ابھی سے اپنے آپ کو تیار کریں۔ اعلٰی تعلیم حاصل کریں اور اس ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آپ جیسے متحرک اور نظریاتی جوانوں سے محبت اور خصوصی لگاؤ ہے۔ اس موقع پر جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے تنظیمی امور پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل خادم حسین لغاری صاحب کو بریفنگ دی۔ جس پر خادم حسین لغاری نے ان کو تنظیم کو مزید فعال بنانے اور ملی و قومی طور پر اپنا ایک اہم رول ادا کرنے کے لیے قیمتی مشورے دیئے۔ ملاقات رات گئے تک جاری رہی۔