• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ہم قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملت تشیع کے لئے باعث فخربیٹیاں بننا چاہتی ہیں،سیدہ سدرہ نقوی

جعفریہ پریس – جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ١٣ تا ٢٠ فروری حجاب آگاہی مہم جے ایس او طالبات پاکستان کی بہترین مہم ثابت ہو رہی ہے ، اس مہم کوایک ہفتہ منایا گیا اور ١٣ تا ٢٠ فروری کو ہفتہ ء حجاب کا نام دیا گیا ، ملک بھر میں حجاب آگاہی مہم کے حوالے سے پوسٹر اور سٹیکرز تقسیم کئے گئے جبکہ مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپس رکھی گئی جن کے بہت اچھے نتائج کی امید ہے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے مزید  کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان کا منشور  طالبات کی زندگیوں کو تعلیمات اسلامی کی روشنی میں سنوارنا ہے لہذا اسی منشور کے تحت ہم نے حجاب آگاہی مہم کے بعد جمادی الثانی کو ماہ تربیت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمادی الثانی ایسا مہینہ ہے جس میں اس ہستی کی شہادت و ولادت ہے جو تمام خواتین کی سردار اور مربی ہیں،جناب فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا نے خواتین کے لئے بہترین اسوہ حسنہ چھوڑا جس پر عمل کر کے خواتین بہترین بیٹی ، بیوی ،والدہ اور معلمہ کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔لہذا جے ایس او پاکستان طالبات جماد ی الثانی میں سیرت جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی روشنی میں تربیتی ورکشاپس ،کانفرنسز ،کنونشنز اور سمینارز کا انعقاد کرے گی ۔ انھوں نے کہا ہے کہ جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے یہ اعلان وقت کے عین تقاضوں کے مطابق ہے- جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ہم سیرت جناب زہرا  کی روشنی میں خواہران ملت کی تربیت کر کے انہیں فعال بنانا چاہتے ہیں اورہم قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملت تشیع کے لئے باعث فخربیٹیاں بننا چاہتی ہیں۔
ہم دعا کرتے ہیں پروردگار اس مشن زینبیہ میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مدد فرمائے (الٰہی آمین)